ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کاسرگوڈ : شیطان صفت شخص نے 9 سالہ معصوم طالبہ کو زمین پر پٹخا - بچی بیہوشی کی حالت میں اسپتال میں داخل

کاسرگوڈ : شیطان صفت شخص نے 9 سالہ معصوم طالبہ کو زمین پر پٹخا - بچی بیہوشی کی حالت میں اسپتال میں داخل

Thu, 17 Nov 2022 20:49:00    S.O. News Service

مینگلور  17/ نومبر (ایس او نیوز) پڑوسی سرحدی ریاست کیرالہ کے کاسرگوڈ  ضلع کے  منجیشور تعلقہ  کے ادیاور میں ایک دردناک واردات پیش آئی ہے جس میں مدرسہ میں زیر تعلیم ایک 9 سالہ بچی کو شیطان صفت انسان نے بلاوجہ  اپنے ہاتھوں میں اٹھا کر زمین پر پٹخ دیا   جس  کی وجہ سے بچی شدید زخمی ہوگئی  ہے۔

    بچی کے والدین کی طرف سے درج کروائی گئی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے منجیشور پولیس نے ملزم ابوبکر صدیق کو گرفتار کرلیا ہے ۔ 

    سی سی ٹی وی فوٹیج میں قید منظر میں دیکھا گیا ہے کہ ایک ہٹا کٹا مرد مدرسہ کے احاطہ میں ایک چھوٹی بچی کو دو ہاتھوں میں اٹھا کر زمین پر پٹخ رہا ہے اور اس کے پاس ہی کھڑی دوسری بچی یہ وحشتناک منظر حیرانی سے دیکھ رہی ہے ۔ صبح 7 بجے کے وقت پیش آئی اس واردات میں بچی بری طرح زخمی ہوگئی ۔ زمین پر گرنے کے بعد بچی نے اٹھنے کی کوشش کی مگر وہ ناکام رہی ۔ پھر وہ بے ہوش ہوگئی ۔ اس کے بعد ملزم موقع پر سے فرار ہوگیا ۔ 

    زخمی بچی کو بے ہوشی کی حالت میں منگلورو   اسپتال میں داخل کیا گیا ہے ۔  کیرالہ کی ریاستی حکومت نے اس معاملہ کو بڑی سنجیدگی سے لیا ہے ۔ وزیر تعلیم وی شیون کٹّی نے کہا ہے کہ  ملزم کے خلاف کٹھن کارروائی کی جائے گی ۔ 
    


Share: